پاکستان اور آسٹریلیا ویمنز ٹی20،سیریز کا آغاز کل سے ہو گا

سڈنی(پوائنٹ پاکستان ) پاکستان ویمنز اور آسٹریلیا ویمنز سیریز کے تین ٹی20میچزکا پہلا میچ کل نارتھ سڈنی اوول میں ہوگا۔قومی ٹیم نے کرکٹ سینٹرل نیو ساتھ ویلز سڈنی میں بھرپور انڈور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، بارش کی وجہ سے آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کے سبب گراونڈ میں ٹریننگ ممکن نہیں تھی۔ٹی 20میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر پانچ منٹ پر شروع ہوگا۔تین ون ڈے میچز میں پاکستانی ٹیم توقعات کے مطابق پرفارمنس دینے میں ناکام رہیں۔ پہلے ایک روزہ میچ میں اسے آٹھ وکٹوں سے شکست ہوئی، دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے 10وکٹوں سے فتح پائی جبکہ تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے 101 رنز سے کامیابی اپنے نام کر سیریز میں کلین سویپ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں