کراچی(پوائنٹ پاکستان )تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں 21اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 119 رنز بنالیے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں کم بیک کرنا چاہتے ہیں، کوشش ہوگی بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔ پاکستان کے خلاف ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اِش سودھی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ کیویز کو جلد آٹ کرکے سیریز میں کامیابی حاصل کریں، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔




