اسلام آباد(پوائنٹ پاکستان)تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نے جنیوا کانفرنس میں ایک تیر سے دو شکار کیے۔ وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کامیاب ہوچکی ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہماری پچھلے آٹھ ،نو مہینے سے کی گئی محنت کا پھل نظر آ رہا ہے۔کانفرنس میں ہم نے اپنا ٹارگٹ پورا کر لیا ہے۔ وزیراعظم اور اتحادی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔




