کراچی : ریپڈ رسپانس فورس ہیڈکوارٹرزکے قریب پولیس پر فائرنگ

کراچی(پوائنٹ پاکستان )تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاون نیول کالونی میں ریپڈ رسپانس فورس کے فیملی کوارٹراے 25 بس اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل پرسوارنامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکارکوزخمی کردیاجسے فوری طورپراسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمی پولیس اہلکارکی شناخت حنیف ولد برکت علی کے نام سے کی گئی جو سعید آباد تھانے میں تعینات ہے ۔اس حوالے سے ایس ایچ اوسعید آباد شاکرحسین نے بتایا کہ سعید آباد تھانے میں تعینات 2 پولیس اہلکارریپڈ رسپانس فورس کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب معمول کے گشت میں مصروف تھے اسی دوران مخالف سمت سے موٹرسائیکل پرآنے والے2نامعلوم مسلح ملزمان نے براہ راست پولیس پر فائرنگ کردی اورفرارہوگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکارحنیف پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیاجبکہ دوسرا پولیس اہلکارمعجزانہ طورپرمحفوظ رہا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اوررینجرزحکام موقع پرپہنچ گئے ہیں اورپولیس نے جائے وقوع سے گولیوں کے4 خول اور دیگر شواہد اکٹھا کرنے کیبعد تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں