وزیراعظم کے داماد نے بھی حفاظتی ضمانت مانگ لی

اسلام آباد(پوائنٹ پاکستان) تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ ہارون یوسف عزیز شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شریک ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت لاہور میں ریفرنس نمبر 22/2020زیر سماعت ہے۔ احتساب عدالت لاہور میں پیش ہونے کے لیے 2 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ۔دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ سے 2 مختلف کیسز میں سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کے معاملے پر سلیمان شہباز کی جانب سے ضمانتی گلزار احمد نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانتی مچلکے جمع کرا دیے ہیں۔ ایف آئی اے اور نیب کے کیس میں 25,25 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں