ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان میں قرض کیلئے معاہدہ ہو گیا

اسلام آباد(پوائنٹ پاکستان)تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 77کروڑ 26 لاکھ ڈالر مالیت کا قرض دے گا۔فریقین کے درمیان قرض کے معاملے پر باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا، جس پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز نے دستخط کیے جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈی سی ڈی اسد علیم نے دستخط کیے۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایشیائی انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے بورڈ نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اس فنانسنگ میں شراکت دار ہے۔اسٹیٹ بینک کو یہ فنڈز اسی ماہ موصول ہو جائیں گے۔ایشین انفرا سٹرکیچر انویسٹمنٹ کی طرف سے منظور کردہ فنڈز ایشیائی ترقیاتی بینک اور بی آر اے سی ای پروگرام برائے پاکستان کی مشترکہ فنانسنگ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں