ممبئی(پوائنٹ پاکستان)تفصیلات کے مطابق ملائکہ اروڑا سے طلاق کے بعد ارباز خان 4برس سے جارجیا آندریانی کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے شادی کے حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔جارجیا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ارباز سے شادی کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، لاک ڈائون کے درمیان میرے اور ارباز کے رشتے میں تبدیلی آئی۔اطالوی ماڈل کا کہنا تھا کہ میری ملائکہ اور ارباز کی فیملی سے کئی بار ملاقات ہوئی ہے ، ارباز اور میں کافی اچھے دوست ہیں لیکن ہم نے ابھی شادی کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔جارجیا نے 2019میں تامل فلم کارولائن کاماکشی سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور وہ ارباز خان سے تقریبا 20 برس چھوٹی ہیں، جس کی وجہ سے جوڑے پر تنقید بھی کی جاتی ہے۔




