عمران خان کا مقصد نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر اثر انداز ہونا تھا، شاہد خاقان

کراچی(پوائنٹ پاکستان )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی پر انداز ہونے کی کوشش کرنا چاہتے تھے جو نہیں ہوسکا،کراچی میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں احتساب کا عمل بڑی بات ہوتی ہے۔ لوگ جلسوں ٹی وی پر بھی بات کرتے ہیں۔ جب سرکاری افسران پر کیسز بنائے جائیں گے تو کوئی افسر فیصلہ لینے کو تیار نہیں ہوگا۔ جب تک نیب کا ادارہ ہے نام نہاد احتساب ہے کوئی شخص اس ملک میں فیصلہ نہیں کر سکے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب کے دور میں جو مقدمات بنائے گئے وہ ایک بھی مکمل نہیں ہوا، یہ مقدمات سیاست دانوں کیخلاف بنائے گئے تا کے ان کو ڈرا کر حکومت چلائی جائے۔ جاوید اقبال صاحب آپ اپنے اثاثے بھی عوام کے سامنے رکھیں جو آدمی دوسروں پر الزامات لگائے وہ خود بھی اثاثے اپنے بنائے۔ 2 ماہ سے عمران خان نے سفر شروع کیا ہوا لیکن ابھی تک اسلام آباد نہیںپہنچے۔انہوں نے کہا کہ جس مقصد کیلئے عمران خان آئے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر اثر انداز ہوسکیں وہ نہیں ہوسکا، چئیرمین پی ٹی آئی قانون کے دائرے میں رہیں گے تو انکا استقبال کریں اور اگر قانون سے باہر گئے تو رانا ثنا اللہ فیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں