اسلام آباد (پوائنٹ پاکستان)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ سمندری امور فیصل سبزواری نے ملاقات کی جس میں وزیر سمندری امور نے وزیرِ اعظم کو وزارت سے متعلق امور اور جاری اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر سمندری امور نے وزیرِ اعظم فلڈ ریلف اکائونٹ کیلئے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل لمیٹڈ کی طرف سے 1 کروڑ 16 لاکھ، ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینلز کی طرف سے ایک کروڑ 16 لاکھ اور سی ای او کنگز گروپ کی طرف سے ایک کروڑ روپے عطیہ کے چیک پیش کئے۔




