پشاور:(پوائنٹ پاکستان) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ریاضی کے ایک طالب علم نے پنکھے کے ساتھ رسی باندھ کر خود ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق طالب علم شاہد احمد کی لاش نجی ہاسٹل میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی،متوفی کا تعلق چترال سے تھا اور بی ایس سیکنڈ شعبہ ریاضی کا طالبعلم تھا، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
ان کے دوست کے مطابق طالب علم کے وٹس ایپ سٹیٹس پر آخری الفاظ کچھ یوں تھے “آپ کا ملایا ہوا نمبر فوت ہو چکا ہے، قیامت کے دن ملاقات ہوگی”۔




