بہاولنگر:( پوائنٹ پاکستان ) جنوبی پنجاب کے شہر بہاولنگر کے ایک تھانےمیں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کی وڈیو وائرل ہو نے کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کے قریب تین آدمی موجود ہیں جن میں سے ایک ان کو مار رہے ہیں اور اس کی مدد کرنے والا کوئی نہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ لیڈی ڈاکٹر اور اس کے شوہر کے مابین لڑائی جھگڑے کا تھا،دونوں فریقین کو پولیس نے بات چیت کے لیے مدعو کیا تھا۔
لیڈی ڈاکٹر کا شوہر تو تھانے نہ آیا تاہم اس کے کزن عدیل نے تلخ کلامی پر لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔
پولیس نے عدیل پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے ، دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
بہاولنگر ہارون آباد پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کے سامنے لیڈی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا ۔۔۔@OfficialDPRPP @AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/Ie8jxqbS4S
— FAHD BASHIR (@FAHDBASHIR1) June 29, 2022




