کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں نوجوان لڑکی گھر کی چھت سے کود گئی۔
چھلانگ لگانے کی وجہ سے لڑکی کی دونوں ٹانگیں، ایک ہاتھ اور کمر کے ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔
ذرائع کے مطابق لڑکی کے والدین لڑکی کی من پسند جگہ پر رشتہ کرنے سے انکار کر رہے تھے۔
اور مزید یہ کہ گھریلو حالات خراب ہونے اور غربت کی وجہ سے بھی لڑکی ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔




