حارث رؤف نے کامران غلام کو تھپڑ مار دیا، کلپ وائرل

لاہور: (پوائنٹ پاکستان)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میں کیچ گرانے پر فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کامران غلام کو تھپڑ مار دیا۔

پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران حضرت اللہ زازئی کا کیچ چھوڑنے پر لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا۔

فاسٹ باؤلر حارث روف اگلی گیند پر وکٹ لینے کے بعد جب سب کھلاڑی انہیں مبارک باد دینے آتے ہیں تو وہ پچھلی گیند پر کیچ ڈراپ کرنے پر کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام حارث رؤف کے رویے پر سخت نالاں ہے، میچ کے ریفری علی نقوی نے اس معاملہ کا نوٹس لے لیا، فاسٹ بولر حارث کے خلاف کاروائی کا امکان ہے۔
https://twitter.com/imransiddique89/status/1495788801972649994?t=cqubtJbJ1NUL-cdajXe0LA&s=19

اپنا تبصرہ بھیجیں