پی ایس ایل کا میچ دیکھنے آئی لڑکی سے دو سیکیورٹی گارڈز کی زیادتی کی کوشش

لاہور:( پوائنٹ پاکستان) قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا میچ دیکھنے آئی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی گئی،زیادتی کی یہ کوشش دو سیکیورٹی گارڈز نے کی ۔

ایف آئی آر کے متن میں لڑکی نے بتایا ک کہ نشتر اسپورٹس کمپلیکس کے قریب راستہ بھول گئی، راستہ پوچھنے پر سکیورٹی گارڈ اندھیرے میں لے گئے،شور مچانے پر بھائی اور والد نے بچایا،پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے شاہد اور فیاض نامی دو سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ کی تفتیش جینڈر کرائم سیل کو منتقل کردی گئی ،مقدمہ مدعیہ پولیس اہلکار اور چوہنگ کی رہائشی ہے جس کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔اہکار اینٹی رائٹ ونگ میں تعینات تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں