کراچی:(پوائنٹ پاکستان)کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار کی عدالت کے روبرو 13 سالہ بچی کو مبینہ بلیک میل اور نازیبا تصاویر وائرل کرنے کا کیس کی سماعت ہوئی۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کے تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے 13 سالہ بچی کو ہراساں کیا، ملزم متاثرہ بچی کو غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا، متاثرہ بچی کو پڑھانے گھر آتا تھا اور اس دوران ملزم بچی کو ہراساں اور غیر اخلاقی حرکتیں کیا کرتا تھا۔ ملزم متاثرہ بچی کے اہل خانہ سے پیسوں کا تقاضا کر رہا تھا۔ ملزم نے بچی کی نازیبا تصاویریں اس کی والدہ کو بھیجیں اور رقم مانگی، ملزم کے خلاف چائلڈ پورنو گرافی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم کو گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔متاثرہ خاندان نے ملزم عبدالقیوم کو غیر مشروط طور پر معاف کردیا جس پر عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیے دیا۔ ۔




