انتظار کرو، میں آتی ہوں، لڑکی کی فائرنگ سے لڑکا شدید زخمی

پشاور:(پوائنٹ پاکستان) مردان میں ایک نوعمر لڑکی نے فائرنگ کر کے 20 سالہ نوجوان کو زخمی کرنے کے بعد مقامی تھانے میں نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی کی عمر 18 سال سے کم ہے اور انھوں نے پولیس کے سامنے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے یہ اقدام ‘اپنی عزت کی حفاظت کی خاطر اور ‘سیلف ڈیفنس’ میں اٹھایا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے یہ واقعہ دو روز قبل اس وقت پیش آیا جب لڑکی اپنے گھر کے باہر دیوار پر اوپلے لگا رہی تھی۔ اس دوران ایک 20 سالہ نوجوان وہاں آیا اور مبینہ طور پر لڑکی کو جنسی تعلق قائم کرنے کے بدلے رقم کی پیشکش کی۔ فائرنگ کرنے والی لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی یہ حرکت کر چکا تھا جس پر اسے لڑکی کی جانب سے تنبیہ کی گئی تھی۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ وقوعہ کے روز جب لڑکے نے یہ حرکت دوبارہ کی، تو لڑکی نے کہا “انتظار کرو، میں آتی ہوں۔’اس دوران لڑکی گھر سے اپنے بھائی کا پستول لائی اور لڑکے کی ٹانگوں پر فائر کر دئے جس سے لڑکا زخمی ہو گیا۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لڑکا اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔دوسری جانب لڑکی کے بھائی کے مطابق ان کی 9 بہنیں ہیں،اس نے دعویٰ کیا کہ ان کی بہن نے اپنی عزت کی حفاظت (سیف ڈیفینس) کی خاطر یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں