گوجرانوالہ:18 سالہ لڑکی نے 60 سالہ کنوارے شخص سے پسند کی شادی کر لی

گوجرانوالہ :(پوائنٹ پاکستان) گوجرانوالہ میں 18 سالہ لڑکی نے اپنے 60 سالہ کنوارے ہمسائے سے شادی کر لی ۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ مجھے ان کی شخصیت بچپن ہی سے اچھی لگتی تھی ، مجھے ان سے پیار ہو گیا تھا ۔

18 سالہ مصباح کا کا کہنا تھا کہ 60 سالہ غلام رسول سے محبت کا اظہار میں نے ہی کیا تھا، خاندان میں سب سے پہلے اپنی والدہ کو بتایا تھا کہ میں غلام رسول سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔ والدہ نے خاندان سے مشورہ کے بعد میری شادی غلام رسول سے کروا دی ۔

یوٹیوبر سید باسط علی نے اس جوڑے کا انٹرویو کیا جو وائرل ہو رہا ہے ۔ انٹرویو میں لڑکی اپنی خوبصورت آواز میں اپنے 60 سالہ شوہر کو گانا بھی سناتی ہے ۔آپ مکمل ویڈیو ان کے یوٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں