اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا

سرگودھا:(پوائنٹ پاکستان) سرگودھا میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو فائرنگ کر کے بھائی نے قتل کیا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس کے مطابق چار دن پہلے ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کرکے ویڈیوبھی بنائی،متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق پولیس نے زیادتی کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہو گئے ، پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کو اُس کے بھائی نے قتل کردیا، واقعے کا مقدمہ درج کر کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل و غارت کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے لیکن اس نوعیت کے واقعات میں کمی لانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں