ہم چین کو کرکٹ کھیلنا اور ایک عظیم کرکٹ ٹیم بننا سکھانا چاہتے ہیں: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:(پوائنٹ پاکستان) چینی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ “ہم چین کو کرکٹ کھیلنا اور ایک عظیم کرکٹ ٹیم بننا سکھانا چاہتے ہیں”

انہوں نے مزید اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ چین کی اپنی کرکٹ ٹیم ہو، اس کھیل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا نام روشن کریں۔

خیال پر اس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کی ایک بریفنگ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا تھا کہ پاکستان چین کو بھی کرکٹ میں لانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہا ہے

وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیان کے بعد کرکٹ حلقوں میں بحث جاری ہے کہ آیا دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین کو کرکٹ کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے؟ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ آیا کرکٹ آنے والے برسوں میں چینیوں کا دل جیت پائے گی یا نہیں۔اس وقت اس حوالے سے کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔

تاہم چائنیز کی لگن اور محنتی طبعیت دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اگر وہ اس بارے میں سنجیدہ ہو گئے تو پھر کرکٹ ان کی ہی ہو کر رہ جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں