37.5 ملین ڈالر کی منشیات برآمد،

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھاری مقدار میں منشیات کی کھیپ بیرونی ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،
کراچی(کرائم رپورٹ )پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی، اسمگلروں نے منشیات بیرونی ملک اسمگلنگ کرنے کی نیت سے چھپائی گئی تھی.

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ اطلاع ملی کہ بلوچستان کے علاقے پسنی سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے خدشہ ہے جسکو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو علاقہ میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے. پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقے کمانڈر نے ایک تفصیلی منصوبہ بنایا اور 2 آفیسرز سمیت 17 جوانوں پر مشتمل موبائل گشت پارٹیاں تشکیل دی گئی. دوران سرچ آپریشن پسنی کے جنرل ایریا برنگلولی کے مقام پر چھپائی گئی 590 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی. اسمگلروں نے اس منشیات کو بیرون ملک اسمگلنگ کرناتھا جسکو ناکام بنادیا گیا. برآمدشدہ منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 37.5 ملین امریکی ڈالر ہے. ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا. واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں