تعلیم کے حصول کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا . بریگیڈئیر ڈاکٹر عدنان سلیم

ڈسکہ (پوائنٹ پاکستان) بریگیڈئیر ڈاکٹر عدنان سلیم اور چیئرمین اینجلز سکول سسٹم سلیم یونس چیمہ نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کے حصول کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا دور حاضر میں معیاری تعلیم ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا تعلیم کے بغیر کوئی فرد معاشرے میں مفید شہری بھی نہیں بن سکتا نوجوانوں کو تعلیم کیسا تھ سا تھ کھیل کے میدان میں بھی سر گرمیاں رکھنا چاہیے

حضور اکرم ؐ نے زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے علم کے حصول پر زوردیا تھا مسلم دنیا نے تاریخ کے عظیم سائنسدان اور پیدا کیے کیونکہ انہوں نے حضورؐ کی تعلیمات پرمن وعن عمل کیا پرائیویٹ سکول تعلیم کے شعبہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بچوں کی کردار سازی پر توجہ مرکوز کی جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے اینجلز سکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ نجی و سرکاری تعلیمی ادارے مل کر تعلیم کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں نجی شعبہ کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتاپوری دنیا میں نجی شعبہ تعلیم کے شعبہ میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہا ہے اور یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم اور معاشرہ اپنے مقاصد اور اہداف حاصل نہیں کر سکتا باشعور قوم ہی ایک مثالی معاشرہ قائم کر سکتی ہے
تعلیم کے بغیر یہ ممکن نہیں تعلیم کی اہمیت ہمارے پیارے نبی اکرم ؐکی اس حدیث سے بہتر طور پر اجاگر ہوتی ہے ”علم حاصل کرو چاہئے تمہیں اس کے لئے چین ہی کیوں نہ جانا پڑے“تعلیم ایک ایسا طاقت ور ہتھیار ہوتا ہے جس کے ذریعے سے آپ دنیا بدل سکتے ہیں اس موقع پر سابق ایم پی اے محمدآصف باجوہ‘مینجنگ ڈائریکٹر اینجلز سکول سسٹم رضا چوہدری‘جنرل سیکرٹری پریس کلب رانا وسیم اشرف‘,ذیشان انصاری‘محمدعتیق ساجد، شمس علی انصاری، صفدر علی بٹ، غضنفر سرفراز وڑائچ ودیگر بھی موجودتھے

اپنا تبصرہ بھیجیں