پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جنرل پریڈ کا انعقاد

لاہور(پوائنٹ پاکستان)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جنرل پریڈ کا انعقادکیا گیا۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی کے چبوترے پر سلامی لی۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز مظفر اکرم، آرآئی لائن محمد نعمان، لائن آفیسر محمد شاہد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن سکواڈ، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، سی آئی اے، انویسٹی گیشن ونگ اور تھانہ جات کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔
ڈاکٹر اسد اعجازکا اس موقع پر کہنا تھا کہ تمام افسران و اہلکار اپنے فرائض نیک نیتی اور لگن سے سرانجام دیں۔جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کو الرٹ، ڈسپلن اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل پریڈ میں شامل ہونے والے تمام افسران واہلکار وں کی وردی بمطابق نمونہ ہوگی،وقت کی پابندی یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں