پوائنٹ پاکستان
صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر و بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے این جی او سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور ٹی ڈی ای اےکے اشتراک سے خواتین کے حقوق پر ایک کنونشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں ایم پی اے عظمی کاردار، فرحت منظور اور سوشل ویلفیر اتھارٹی کے افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے اپنے کیلدی خطاب میں کہا اگرچہ پاکستان خواتین کے لئے ایک مثالی ملک نہیں تاہم پہلے کی بہ نسبت کافی بہتری ضرور آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔ مغربی نظام کو کاپی پیسٹ کرنے ہمارے معاشرے کے لئے مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت خواتین کے حقوق کے لئے بہت کام کر رہی ہے لیکن اس کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ھے۔ قوانین میں ترامیم کرکے انہیں مزید موثر بنایا جائے۔ اس حوالے سے سول سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔




