سال 2022پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا ۔نوید چوہدری سابق سٹی ناظم

شکرگڑھ(پوائنٹ پاکستان)چوہدری محمد نوید سابق سٹی ناظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سٹی شکرگڑھ میں گیس کے پریشرکا بہت زیادہ ایشو تھا گیس نہ انے کی وجہ سے گھروں میں کھانا پکانا بھی ممکن نہیں تھا الحمد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی مسائل کے اس اہم مسلہ پر فوری کاروائی کرتے ہوئے شہر میں بڑی پائپ لائن ڈالنے کی منظوری دی اور اج اس منصوبے پہ کام جاری ہے جو اگلے ایک ہفتہ تک مکمل ہوجائے گا اس سے گیس کے پریشر کا مسلہ حل ہوجائے گا ۔انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت شہر میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور محنت کررہی ہے انہوں نے کہا کہ منہگائی پر جلد قابو پالیا جائے گا اور سال 2022پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا ۔نوید چوہدری نے مزید کہا کہ ان کی سیاست کا مقصد لوگوں کی خدمت ہے اور ان کے دروازے ہروقت لوگوں کے لیے کھلے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں