سیالکوٹ کمسن عیشاء کے قتل کا معاملہ .

سمبڑیال (پوائنٹ پاکستان)تھانہ بیگووالہ چک بھاڈا میں 13 سالہ عیشاء ولد محمد الیاس کو قتل کرنے والا ملزم محمد شاہد گرفتار شاہد عیشاء کا پڑوسی اور تین بچوں کا باپ ہے.
ڈی پی اوسیالکوٹ عمر سعید ملک نے ملزم کو گرفتار کر کرنے کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دی تھیں جورات بھر مصروف رہیں اس دوران 300 گھروں کی تلاشی لی گئی اور سینکڑوں لوگوں کو شامل تفتیش کیا گیا بالآخر پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے اصل ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے.
ڈی پی اوسیالکوٹ عمر سعید ملک رات بھر خود سرچ آپریشن کی نگرانی کرتے رہے.
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے زیادتی کے لیے بچی کو اغوا کیا تھا بچی کے شور کرنے پر گلا دبادیا ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں