میرپورخاص پولیس کی اہم کاروائی-

*میرپورخاص پولیس کی اہم کاروائی، کچھہ روز قبل دلبر مھر تھانے کی حدود سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی گاڑی برآمد، واردات میں ملوث کارندے گرفتار، مسروقہ گاڑی و اسلحہ برآمد*
میرپورخاص (بیورو رپورٹ)کچھہ روز قبل مورخہ 15 دسمبر کو دلبر خان مھر تھانے کی حدود گاؤں میر نظیر ٹالپر سے ملزمان گوردھن بھیل کی کارولا کار اسلحہ کے زور پر چھین کر چلے گۓ تھے، بعد از ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے تھے.
بعد از انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری ھمراہ انسپکٹر وجے کمار ایس ایچ او دلبر خان مھر نے انسپکٹر غلام حسین سدایو کی تکنیکی معاونت سے، ہمراہ ایس آئی دانش احمد بروقت کاروائی کرتے ہوۓ ملزمان بنام سلیم کلھوڑو، پیر بخش مھر کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بمع میگزین و گولیاں اور مسروقہ گاڑی برآمد کرلی گئیں.
یاد رہے کہ گزشتہ کچھہ روز میں بھی ایک بین الصوبائی کار چھیننے والا گروپ پکڑا گیا تھا*
ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 57,58,59/2021 392,34 24 سندھہ آرمس ایکٹ دلبر مھر تھانے میں درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری.

اپنا تبصرہ بھیجیں