پی ٹی آئی کی تمام تنظیمں توڑ دی گئیں ،تمام عہدیدار فارغ،وزیراعظم کا بڑافیصلہ

اسلام آباد(پوائنٹ پاکستان) بلدیاتی الیکشن کے مایوس کن نتائج کے بعد تشکیل دی گئی نئی اکیس رکنی آئینی کمیٹی کا اجلاس وزيراعظم کی صدارت میں ہوا جس میں میں ہنگامی فیصلے کیے گئے۔فواد چوہدری نے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ بتایا کہ وزیراعظم نے ملک بھر میں تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دیں ،،،
وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے ،،،عمران خان نے فیصلہ کیا ہے ،مرکز سے لے کر تحصیلوں تک پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی جائیں، تمام پارلیمانی بورڈ بھی تحلیل کردیے گئے ہیں، چیف آرگنائزر سمیت تمام عہدیداروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ،،تحریک انصاف کی ایک نئی 21 رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ،،پنجاب کے مقامی حکومتوں کے انتخابات کی ٹکٹوں کا معاملہ بھی یہی کمیٹی دیکھے گی،وزیراعظم نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا کہ ٹکٹ خاندانوں میں بانٹے گئے، خیبرپختونخوا کے انتخابات میں جیسے نتائج ملنا چاہیے تھے نظر نہیں آئے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو کے پی الیکشن سے متعلق ابھی تک باضابطہ رپورٹ پیش نہیں کی گئی، 21رکنی کمیٹی کے سامنے سب چیزیں آئیں گی جو پھر ان کو جانچے گی۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کسی کو اگر لیڈر مانا جاتا ہے تو وہ عمران خان ہیں، تحریک انصاف کے سوا کوئی ایسی پارٹی نہیں جو اتنی بڑی تعداد میں ٹکٹ جاری کرے، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، تحریک انصاف نیچے جاتی ہے تو پاکستان کی سیاست نیچے جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں