اسلام آباد(پوائنٹ پاکستان ) چیف جسٹس گلزار احمد نے ایک بار پھر پہلی خاتون
لانے کے لیے جسٹس عائشہ ملک کا نام تجویز کر دیا، ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 جنوری کو ہوگا جس میں جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ لانے پر ایک بار پھر غور کیا جائے گا۔اس سے قبل بھی جسٹس عائشہ اے ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر غور ہو چکاہے۔ ستمبر میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 4، 4 کے تناسب سے جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری نہیں ہوسکی تھی۔




