سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ کو سائنسی طریقہ کار پر استوار کرنے کے لیے اہم اقدام

لاہور( پوائنٹ پاکستان ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ کو سائنسی طرز میں ڈھالنے کی طرف اہم اقدام کیے جا رہے ہیں۔
ورکشاپ کی 90 فی صد کارکردگی پر سراہا اور 100فیصد کے لیے مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کے لیے حوصلہ افزائی بھی کی جبکہ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے پراجیکٹس میں یونیورسٹیز کے ساتھ MOUsکیے جانے کی حکمتِ عملی بھی تشکیل دی۔
ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سی ای او رافعہ حیدر نے لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ کا دورہ کیا اور لینڈ فل سائٹ کو سائنسی طرز بنیاد پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا۔ورکشاپ کی 90 فی صد کارکردگی اور 8 سال سے ناکارہ کھڑے ایکسکیوٹر کو کم ترین بجٹ میں رپیئر کرنے پر متعلقہ افسران کو شاباش بھی دی گئی۔لینڈ فل سائٹ کو ماحول دوست بنانے کے پیش نظر گیس وینٹس کی لمبائی میں اضافے پر کام بھی شروع کر دیا گیادیگر منصوبوں پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدرکا لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ کے دورہ کے موقع پر کہنا تھا کہ لینڈ فل سائٹ میں زیادہ راستے بنانے سے ویسٹ ڈسپوزل ٹائم کم ہوا ہے۔
ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے پراجیکٹس میں یونیورسٹیز کے ساتھ MOUs کیے جائیں گے مون سون بارشوں میں گاڑیوں کی بہتر روانی کے لیے ایک کلومیٹر کا پیچ سی اینڈ ڈی سے تیار کر وا لیا گیا ہے اور ویسٹ کے ساتھ ساتھ آلائشوں سے بائیو گیس بنانے والے پراجیکٹس پر ورکنگ شروع کر دی گئی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے رنگ روڈ سے متصل لینڈ فل سائٹ کے راستوں پر روڈ گینگز تعینات کرنے کی ہدایات کی اورانوائر مینٹل مانیٹرنگ رپورٹ ہر دو ماہ بعد جمع کروائی جانے کی تاکید بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں