سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی

ساہیوال (پوائنٹ پاکستان) سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی صبح اور رات کے وقت گیس نہ ہونے سے گھریلو امور بری طرح متاثر ہو کر رہ گئےشہری مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں ۔
ساہیوال شہر اور گردونواح کے علاقوں میں سوئی گیس کے کم پریشر اور بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں جبکہ ایل پی جی اور خشک لکڑی مہنگی ہونے پر عوام دہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی شہر اور نواحی علاقوں میں سوئی گیس کے کم پریشر اور ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تا حال جاری ہے اور بڑھتی ہوئی سردی کے باعث سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شہریوں کیلئے درد سر بن گئی ہے جس کے متبادل کیلئے خشک لکڑی اور ایل پی جی کی قیمتیں بھی آسمانوں کو چھو رہی ہیں ۔
چیچہ وطنی کے بیشتر علاقے جن میں محلہ بلاٹ گنج کھوکھا بازار گجر احاطہ گئوشالہ 82/سکس آر سمیت دیگر علاقوں میں صبح اور خاص کر رات کے اوقات گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جبکہ ساتھ ہی کئی گھنٹوں کیلئے گیس بھی بند کر دی جاتی ہے
شہریوں کا کہنا ھے کہ گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے تمام گھریلو امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔شہریوں نے حکومت اور سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سردی کے شدید موسم میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں