حکومت ضلع بہاولنگر کی ٹارگٹ کلنگ بند کرے -ولید ناصر چودھری امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر کی اپنے دفتر میں پریس کانفرنس

بہاولنگر(پوائنٹ پاکستان)حکومت ضلع بہاولنگر کی ٹارگٹ کلنگ بند کرے ولید ناصر چودھری امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر کی اپنے دفتر میں پریس کانفرنس امیرجماعت اسلامی ضلع بہاولنگر ولیدناصر چودھری صدر خوشحال بہاولنگر تحریک سید مسعود اقبال شاہ،جنرل سیکٹری انجینیر گلزار احمد سمیت امیرجماعت اسلامی بہاولنگر عمرخان صاحب نے شرکت کی اس موقع پر ایک بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کیا پہلے مرحلہ میں 23 دسمبر کو بہاولنگر میں احتجاجی پروگرام کا اعلان ہوگا جس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا
خوش حال بہاولنگر تحریک کے تحت ” بہاولنگر کو موٹر وے دو” مظاہرہ کیا جائے گا امیر ضلع نے اس موقع پر کھاد کے حالیہ بحران پر شدید احتجاج اور حل طلب مسائل میں پہلی ترجیح قرار دیا۔ایک چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا گیا جس میں میڈیکل کالج کی فوری اور جدید طرز پر تعمیر،رائیس ریسرچ سینٹر کو فنکشنل کرنے وارہ بندی کا خاتمہ اور گورنمنٹ ادراوں میں تعلیمی فییسوں کی بھرمار اور بےضابطگی سمیت جملہ امور کو اپنے ایجنڈے کا حصہ بنانے کا اعلان کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں