ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال منیر حسین گل نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا

ساہیوال (پوائنٹ پاکستان )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال منیر حسین گل نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا۔ سول جج ساہیوال سیف الرحمن اور سینئر سپرنٹنڈنٹ جام آصف اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے معمولی جرائم میں ملوث(29)اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے نوعمروارڈ، جیل ہسپتال، خواتین وارڈاور دیگر اسیران بارکس کا بھی دورہ کیا اور جیل انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے کورونا وائرس انتظامات بارے بریفنگ دی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں