کرپشن اور انتقام کی سیاست کا سیاہ باب ختم ہو چکا ہے.کنول شوزب

اسلام آباد -(پوائنٹ پاکستان) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی ترقی و(خاص امور)کنول شوذب نے بدھ کے روز کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت میں ریکارڈ ترقی کی سطح دیکھی گئی اور حکومت نے احساس پروگرام کے ذریعے غریب لوگوں کو ریلیف فراہم کیا۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیڈ گورننس، کرپشن اور انتقام کی سیاست کا سیاہ باب ختم ہو چکا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف طبی بنیادوں پر بیرون ملک گئے لیکن انہوں نے آج تک لندن کے کسی اسپتال سے علاج نہیں کرایا، انہیں عدالتوں سے مفرور قرار دیا گیا جب بھی وہ واپس آئیں گے تو اپنے خلاف درج مقدمات کا سامنا کریں گے۔
کنول شوذب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز مختلف گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے کیونکہ پارٹی قیادت کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو گندی سیاست کرنے کی عادت ہے کیونکہ اس نے ہمیشہ قومی مفادات کو ذاتی مفادات پر مقدم رکھا ہے۔ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) شکست خوردہ اور مسترد شدہ لوگوں کا گروپ ہے کیونکہ یہ حکومت کے خلاف لوگوں کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں