شکرگڑھ ( پوانٹ پاکستان) پروفیسر محمد فیصل رفیق قادری صدرتحریک منہاج القرآن ضلع نارووال نے اپنے افس میں میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19فروری قائد انقلاب پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کا دن پورے جذبہ کے تحت منایا جائے گا سالگرہ کی مرکزی تقریب منہاج القرآن کے تحصیل سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگی جس میں کیک کاٹا جائے گا اور محفل درودوسلام کا انعقاد ہوگا ضلع بھر کی تمام تحصیل یوسی کی تنظیمات اس مرکزی پروگرام میں شرکت کریں گی.
انہوں نے کہا کہ قائد انقلاب کے مصطفوی مشن کو اگے لیکر جائیں گے ۔عوام اس وقت کسی مسیحا کی تلاش میں ہے اور وہ مسیحا ڈاکٹر طاہر القادری کی صورت میں دکھی عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے جلد میدان عمل میں ہوں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ سسٹم کرپٹ نظام کو مضبوط کرتا ہے جب تک اس نظام کو تبدیل نہیں کیا جاتا ملک پاکستان کی عوام اسی طرح مسائل کا شکار بنی رہے گی ملک کے اندر مہنگائی بےروزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں آئے روز بجلی گیس اور کھانے پینے کی اشیا کےریٹ بڑھا دئیے جاتے ہیں گورنمنٹ کی رٹ کہیں پر نظر نہیں آتی لوٹ مار کرپشن لا اینڈ اڈر کی صورتحال انتہائی خراب چکی چوری قتل کی وارداتوں نے عوام کے سکون چھین لیا ہے اور ہماری حکومت اور نام نہاد کرپٹ اپوزیشن اپنے اپنے مفاد کی بات کرتے ہیں
کسی کو این ار او کی فکرہےتو کوئی حکومت بچانے کے چکر میں ہے ان کی عیاشیوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے کبھی کسی نے اسمبلی کےفورم پرعام آدمی کے حقوق کی بات نہیں کی انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک منہاج القرآن عوام کے حقوق کی بات کرتی ہےچاور ڈاکٹر طاہر القادری اس کرپٹ سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنے کی بات کرتےہیں انشااللہ جلد ایک انقلابی ریلا اس کرپٹ اہل سسٹم کو ختم کرکے حقیقی جمہوریت قائم ہوگی جس میں عوام کے تمام جائز مطالبات اور حقوق پورے کیے جائیں گے




