ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 2بہنوں کے جہیز کا سامان لوٹ لیا

قصور:(پوائنٹ پاکستان) پنجاب کے ضلع قصور میں ڈاکوؤں نے شادی والے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 2 بہنوں کے جہیز کا سامان لوٹ لیا۔پنجاب پولیس کے مطابق کھڈیاں خاص کے علاقے اسٹیشن والی بستی میں محنت کش اللہ دتہ کی دو بیٹیوں کی شادی چند دن بعد طے تھی اور گھر میں شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔

پولیس کے مطابق گذشتہ روز 9 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر جہیز لوٹ لیا،ڈاکوؤں نے اہل خانہ پر تشدد بھی کیا، ملزمان گھر سے 70 ہزار روپے نقد اور دیگر قیمتی سامان بھی لے اڑے۔

دوسری جانب متاثرہ شہری اللہ دتہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں