چھ افراد کا ذہنی معذور نوجوان پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد ویڈیو وائرل

پوائنٹ پاکستان
کامونکی کے علاقہ صدر آباد میں چھ افراد کا ذہنی معذور نوجوان پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد،ملزمان نوجوان کو رسیوں باندھ کر بازار میں لے آئے اور شارع عام کو بلاک کرکے اس قدر بیدری سے تشدد کا نشانہ بنایا کہ انسانیت بھی شرماجائے،سی پی او گوجرانوالہ سید حماد عابد کا نوٹس تھانہ سٹی میں مقدمہ درج،ایک ملزم کو گرفتارکرلیا

تھانہ سٹی کامونکی کے علاقہ صدر آباد میں انسانیت سوز واقعہ،چھ افراد ذہنی معذور نوجوان فیاض کو تشددکرتے ہوئے گھسیٹتے ہوئے باہر بازار میں لے آئے اور اس کورسیوں سے باندھ کر شارع عام بلاک کرکے ڈنڈوں سے زبردست تشددکانشانہ بنایا ملزمان نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر اس کے پاؤں پر ڈنڈے مارتے رہے،ملزمان کے وحشیانہ تشدد سے نوجوان بیہوش ہوگیا مگر اس کے باوجودظالم ملزمان اس کو تشدد کانشانہ بناتے رہے،ملزمان کی کے تشدد کی ویڈیووائرل ہونے پر سی پی او گوجرانوالہ سید حمادعابد نے واقعہ کا فوری نوٹس لے کرسخت کارروائی کاحکم جاری کیا جس پرتھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم احمد کو گرفتارکرلیا ہے، سی پی او گوجرانوالہ سید حمادعابد نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم مضروب نوجوان کا حقیقی بھتیجا ہے اور ذہنی معذور فیاض کو نشہ کی حالت میں گھر میں لڑائی جھگڑا کرنے پر تشدد کانشانہ بنایاہے،جبکہ ایس ایچ او وقاص اکبر کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں