لندن:(پوائنٹ پاکستان) بہت کم عرصہ میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والے گلوکار چاہت فتح علی خان کا گانا ” تن تانا تن ” ریلیز ہونے سے پہلے ہی مقبول ہو گیا ۔
گلوکار چاہت فتح علی خان نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے نئے آنے والے گانے ” تن تانا تن ” کے چند بول اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کئے تھے ،اس گانے کے بول اتنے وائرل ہوئے کہ سوشل میڈیا پر ان کے مداح اس گانے کے مختصر کلپ کو شئیر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان نے ویلنٹائن ڈے پر مداحوں کے لئے پیغام جاری کر دیا
گزشتہ روز چاہت فتح علی خان نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عمر جمشید کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے نئے گانے کے چند بول گنگنائے تو مداحوں کے چہرے پھر سے کھل اٹھے ، ان کا یہ انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے ۔
چاہت فتح علی خان کا گانا” تن تانا تن ” ریلیز ہونے سے قبل ہی مقبولhttps://t.co/RfZ7prql7G#NusratFatehAliKhan#chahatfatehalikhan#rahatfatehalikhan pic.twitter.com/cnRIx14Geb
— Point Pakistan (@PointPakistan3) February 15, 2022