لاہور:( پوائنٹ پاکستان) معروف سوشل میڈیا اسٹار گلوکار چاہت فتح علی خان نے سیاست میں قدم رکھ دیا؟چاہت فتح علی خان کی پوسٹ وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان نے فیس بُک پر ایک سیاسی پوسٹر شئیر کیا ہے ، جس کے بعد سے ان کے مداح خوشگوار حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ پوسٹر میں لکھا ہوا ہے کہ سردار چاہت فتح علی خان انشاء اللہ کامیاب ہو کر جام پور کو ضلع بنائیں گے۔ پوسٹر پر انتخابی حلقہ پی پی 293 درج ہے جبکہ انتخابی نشان چمٹا بتایا گیا ہے ، پوسٹر کے اوپر ایک شعر بھی لکھا ہوا ہے ۔
کوئی تو سود چکائے کوئی تو ذمہ لے
اس انقلاب کا جو آج تک ادھار سا ہے
واضح رہے چاہت فتح علی برطانیہ میں مقیم ہیں ان کے گانے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں، بھنگڑا سونگ ” تن تانا تن” مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
چاہت فتح علی خان کا گانا” تن تانا تن ” ریلیز ہونے سے قبل ہی مقبول