لندن:(پوائنٹ پاکستان) نصرت فتح علی کے روحانی شاگرد ہونے کا دعویٰ کرنے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے مداحوں کے لئے پیغام جاری کر دیا۔
سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ فیس بک پر گلوکار چاہت فتح علی خان نے ویڈیو پیغام جاری کر کے اپنے مداحوں کو ویلنٹائن ڈے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے پیغام میں کہا کہ اس دن کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کو تحفے تحائف اور مٹھائیاں دیں ۔
انہوں نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے صرف لڑکے لڑکی کے پیار کا دن نہیں ہے ، یہ دن ماں باپ بہن بھائیوں اور دوستوں سے بھی پیار کا دن ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: شوقیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کی مقبولیت میں اضافہ، سوشل میڈیا پر چرچے
چاہت فتح علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس چھ سو سے زائد لوگوں نے اپنی پسند کا گانا سننے کی درخواستیں کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مصروفیت کے باعث اتنے زیادہ لوگوں کی فرمائشیں پوری نہیں کر سکتے ۔
چاہت فتح علی نے ویلنٹائن ڈے پر اپنی نئی آنے والے غزل کے چند بول مداحوں کے ساتھ شئیر کئے۔