پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی سوچ انتہائی محدود ہے.حسان خاور نےایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو کھری کھری سنا دی

پوائنٹ پاکستان
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کاایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی میڈیا گفتگو پر رد عمل
مرتضی وہاب کا بیان فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہےپیپلز پارٹی کو سندھ کے عوام کا احساس ہے نہ مریضوں کا.سندھ میں آج بھی ہسپتالوں میں لوگ بے یارو مددگار نظر آتے ہیں
تھرمیں بچوں کی ہلاکتیں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی نااہلی اور نالائقی کا بڑا ثبوت ہے
مرتضی وہاب نیا پاکستان قومی صحت کارڈپر تنقید کرنے سے پہلے سندھ کے تباہ حال ہیلتھ سسٹم کو دیکھ لیں
نیا پاکستان قو می صحت کارڈ تحریک انصاف کی حکومت کا تاریخ ساز منصوبہ ہے پاکستان کی تاریخ میں آج تک کوئی حکومت ایسا انقلاب آفرین پروگرام نہیں دے سکی
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں مارچ تک پنجاب کے ہر خاندان کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولت ہوگی .پنجاب حکومت نے کورونا کی ریکارڈ ویکسی نیشن کی ہے.پنجاب میں ہر صوبے سے مریض علاج معالجے کے لئے آتے ہیں .پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کی حیثیت سے دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھا ہے
کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ ہم نے سندھ یا دیگر صوبوں کے اتنے مریضوں کا علاج کیا ہے
آج تک ہم نے صوبائیت کی سیاست کی ہے نہ کریں گے
مرتضی وہاب یاد رکھیں کہ پنجاب میں سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے آنے وا لے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں
یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ ہر پاکستانی کاحق ہے
مرتضیٰ وہاب نے چھوٹی بات کر کے ثابت کیاہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی سوچ انتہائی محدود ہے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ہمیشہ چھوٹے صوبوں سے پورا تعاون کیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں