اسلام آباد:(پوائنٹ پاکستان) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جبکہ یہ بھی بتایا کہ آئندہ بجٹ تک ان قیمتوں میں کوئی اضافہ بھی نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10، 10 روپے کمی کرے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے5 روپے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا اعلان بھی کیا جبکہ یہ بھی کہا کہ آئندہ بجٹ تک پٹرول، ڈیزل اور بجلی مزید مہنگی نہیں کریں گے۔
دوستی جانب پاکستانی عوام کی جانب سے وزیراعظم کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔




