پلئیر آف فائنل قرار پانے والے محمد حفیظ نے شاہین آفریدی بارے زبردست بات کہہ دی

لاہور:(پوائنٹ پاکستان) لاہور قلندرز کو 7 سال کے طویل انتظار کے بعد چیمپین بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے سینئر آل راؤنڈر پروفیسر محمد حفیظ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل مقابلے کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انعام وصول کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ وہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے والے تما شائیوں کے شکر گزار ہیں، ٹیم منیجمنٹ کا بھی شکریہ کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر بھروسہ کیا۔

انہوں نے کہا آج کے فائنل میں سب سے اہم بات ہے کہ پریشر کو ہینڈل کرلیا جائے، آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا نے جس طریقے سے گیم کو ختم کیا وہ بہت شاندار تھا، لاہور کے شائقین پچھلے سات سال سے ٹرافی کا انتظار کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کا میچ دیکھنے آئی لڑکی سے دو سیکیورٹی گارڈز کی زیادتی کی کوشش

کپتان کے حوالے سے محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین آفریدی ایک چیمپین ہے،جس طرح وہ لڑکوں کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آتا ہے وہ بہت ہی قابل تعریف ہے، انہوں نے کہا شاہین دنیا کا نمبر ون باؤلر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں