پتوکی، شہر بھر میں آوارہ باولے کتوں نے 20 سے زائد افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا

پتوکی (پوائنٹ پاکستان ) پتوکی شہر بھر میں آوارہ باولے کتوں نے 20 سے زائد افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا زخمیوںکوتشویشناک حالت میں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سرکاری ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا کئی لوگ ویکسین نہ ملنے پر پریشانی کا شکار دکھائی دیئے امن سول سوسائٹی پتوکی صدر نوید بھٹی کا اعلی حکام سے فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ پنجاب کی تحصیل پتوکی میں پتوکی پرانی منڈی،کاشف چوک،ناروکی ٹھٹھہ اور اے سی آفس کے قریب صبح سویرے بیس سے زائد افراد کو آوارہ باولے کتوں نے کاٹ کر شدید زخمی کر دیا متاثرہ افراد اپنی مدد آپ کے تحت گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچادیا گیامتاثرہ افراد نے ویکسین نہ ملنے کا شکوہ بھی کیا آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ ہونے والوں میں بچوں،خواتین و مرد شامل ہیں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ نے ایجنسی کو بتایا کہ بہت جلد آوارہ کتوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے شہریوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں ہسپتال میں ویکسین کی کوئی قلت نہیں تمام شہری ہسپتال میںویکسین نہ ملنے کی صورت میں میرے دفتر رجوع کریں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے ہسپتال ایم ایس کو آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کا ریکارڈ محفوظ رکھنے حکم دے دیا امن سول سوسائٹی پتوکی صدر محمد نوید بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پتوکی انتظامیہ شہریوں کی جان و مال تحفظ یقینی بنائے اور آوارہ کتوں کیخلاف جلد از کاروائی عمل میں لائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لےـ

اپنا تبصرہ بھیجیں