وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے کانفرنس

(پوائنٹ پاکستان) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت دسمبر کی چھٹیوں کے حوالے سے اجلاس 11 بجے ہو گا۔ 12:30 بجے حتمی فیصلہ سنا دیا جائے گا۔.۔۔۔
مزے کی بات ھے کہ مدت ھوئی ھے کہ دسمبر میں اب وہ سردی پڑتی ھی نہیں ھے جو کبھی پنجاب میں پڑتی تھی جس کی وجہ سے دسمبر کے اخیر میں چند دن کی موسم سرما کے نام پر چھٹیاں دی جاتی تھیں حقیقت میں انگریز سرکار نے 25 دسمبر کرسمس اور نئے سال منانے کے لئے دسمبر کے آخری دو دس دن چھٹیاں دیتے تھے جن کو ھم نے پاکستان بنانے کے بعد موسم سرما کی چھٹیوں کا نام دے دیا اور یہ سلسلہ اب تک جوں کا توں جاری ھے
اگر پچھلے دس پندرہ سال کے حالات کا جائزہ لیں تو یہ صورت حال سامنے آتی ھے کہ اب دسمبر دن کے وقت گرم ھی رہتا ھے صرف رات کو کچھ سردی پڑتی ھے حقیقت میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں اب شدید سردی صرف جنوری کے مہینے میں پڑتی ھے جو شروع کے چند دن جاری رہتی ھے ان حالات کے پیش نظر حکومت سے درخواست ھے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کریں اور موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر جنوری کے مہینے میں پہلے دس پندرہ دن ھی سکول کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کی جائیں ۔۔شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں