لاہور:( پوائنٹ پاکستان) صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کر دیا۔
وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویزالہیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات میں تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور وزیراعظم نے چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اپوزیشن نے بہت مٹھائیاں کھالیں اب رونےدھونےکاوقت ہے ہم نےکہا تھا 27 تاریخ کے بعد بڑے سرپرائزدیں گے اپوزیشن والے ملک کی جمہوریت کا مذاق اڑانا چاہتے تھے اپوزیشن والے این آراو چاہتے تھے ارکان کوخرید رہے تھے۔




