وزیراعظم عمران خان کا کراچی میں دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔ (پوائنٹ پاکستان):وزیراعظم عمران خان نے شیر شاہ پراچہ چوک کراچی میں دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد اور دیگر جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے شیر شاہ پراچہ چوک میں ہونے والے دھماکوں کے متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت اور ان کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں خاص طور پر یہ سن کر افسوس ہوا کہ ان دھماکوں میں ہمارے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عالمگیر خان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے

اپنا تبصرہ بھیجیں