نیا میٹر لگوانا ہے تو پیسے دو, واپڈا ملازم کی رشوت وصول کرتے ویڈیو وائرل

بہاولنگر ( پوائنٹ پاکستان) میپکو ملازمین کا کرپشن میٹر واپڈا میٹر سے بھی تیز چلنے لگا سرکاری دفتر میں واپڈا ملازم عبدالرزاق کی جانب سے رشوت وصول کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی، واپڈا حکام نے میٹر انسپکٹر کو ایکسین آفس بہاولنگر پابند کرتے ہوئے انکوائری کا آغاز کردیا۔

بہاولنگر نئے پاکستان میں بھی پرانی روش پر قائم میپکو اہلکاران کی جانب سے بلاخوف سرکاری دفتر میں رشوت وصول کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے عبدالرزاق عرف بلا میپکو اہلکار کی جانب سے 20 ہزار کی ڈیمانڈ پر رشوت وصولی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی واپڈا کے تیز چلتے میٹر اور مہنگی بجلی سے عوام پہلے سے ہی پریشان ہیں اوپر سے میپکو عملہ نے رشوت کا بازار گرم کررکھا ہے ,میپکو آفس کے ملازمین نے نئے کنیکشن سمیت دیگر امور کے نرخ مقرر کر رکھے ہیں جو نئے پاکستان میں بھی اپنی پرانی روش کی بدولت شہریوں کو خوار کرنے میں مصروف ہیں۔
عبدالرزاق عرف بلا میٹر انسپکٹر نے مبینہ طور پر نئے میٹر کے لیے صارف سے 30 ہزار روپے رشوت کی ڈیمانڈ کی بعدازاں 20 ہزار روپے میں بات طے پاگئی، شہری نے رشوت لیتے میٹر انسپکٹر کی ویڈیو وائرل کردی، جس پر واپڈا حکام نے سب ڈویژن منچن آباد سے عبدالرزاق میٹر انسپکٹر کو بہاولنگر ایکسین آفس پابند کرتے ہوئے انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں