بھلوال(پوائنٹ پاکستان) پولیس نے حکم امتناعی کے باوجود زمین کا قبضہ دلوانے کے لیے گھر میں داخل ہو کر خواتین کو ہراساں کیا بزرگ انور بیگم چک نمر5 کے بیٹوں کو پکڑ کر تھانہ بھلوال میں بند کر دیا گیا
بزرگ خاتون تھانہ درخواست لیکر پہنچی تو اسے بھی ذلیل و خوار کرنے کے ساتھ ساتھ اہلکاروں نے زمین فوری خالی کرنے عدالت میں نہ جانے کیلئے دھمکایا۔ عدالت میں ہونے کے باوجود پولیس اس گھر میں کیوں داخل ہوئی ۔ آئی جی پنجاب ان پولیس افسر ان سے پوچھیں گے۔ پھر ان کے بچوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دیکر تمام کو تھانے میں بند کر دیا۔
بھلوال پولیس کہتی ہے انہوں نے اہلکار کو گھر میں زبردستی روکے رکھا لیکن کیا ان سے کوئی پوچھے گا کہ انہیں کس نے کہا کہ کسی کے گھر بغیر وارنٹ داخل ہو۔ غریب بیوہ خاتون کا کہنا ہے کہ غنڈوں کی طرح مسلح ہو کر یہ گھروں میں داخل ہوئے پھر وارنٹ کا پوچھا تو شریف شہری دست دراز، قانون کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے والے کہہ کر مقدمات میں الجھایا جاتا ہے خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے انصاف نہ ملا تو ڈی آئی جی آفس کے سامنے خود کو آگ لگا لوں گی۔ اسے انصاف چاہیے
گونگے بہرے معاشرے کے ان بے زبان افسران، کرپشن میں لتھڑے اس نظام سے انصاف چاہیے




