گمبٹ :(پوائنٹ پاکستان) سندھ کے شہر گمبٹ کے ایک پرائیویٹ اسکول کی استانی شائلہ مرکھنڈی اپنے ہی اسکول کے نویں جماعت کے ایک طالب علم شاہ زیب راجپوت کو شادی کیلئے بھگا کر لے گئی۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ گمبٹ کے نجی اسکول صادق پبلک اسکول میں پیش آیا ہے ،خاتون ٹیچر شائلہ مرکھنڈ اپنے اسکول کے نویں جماعت میں پڑھنے والے شاہزیب راجپوت کے ساتھ پسند کی شادی کرنے کے لئے مبینہ طور پر بھاگ گئی ہے ،خاتون ٹیچر کی والدہ غلام صغرا کی مدعیت میں گمبٹ تھانے پر لڑکے شاہزیب کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون ٹیچر نے نویں جماعت کے طالب علم کو اپناجیون ساتھی بنا لیا
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کررہے ہیں تاہم کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔