لاہور.(پوائنٹ پاکستان) اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنا کر پولیس کو کھلا چیلنج دینے والے نوجوان کو غالب مارکیٹ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کے حکم پر ایلیا وکی نامی ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایچ او غالب مارکیٹ راؤ نعیم کے مطابق نے اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنا کر پولیس کو چیلنج کیا تھا کی وہ نہیں سدھرے گا جو کرنا کر لو تو پولیس بے پولیس کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔




